ٹک ٹاک اسٹار ڈولی کو سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کی وجہ سے خبروں میں آنے والی ٹک ٹاکر ڈولی کو سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر ڈولی نے اپنی سالگرہ منائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی بہت سارے غباروں اور گلاب کے پھولوں کے ساتھ اپنا خاص دن منا رہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں وہ دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اور بہت اوور انداز میں پوز بھی دے رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ڈولی کو پنجابی گانے پر بھی پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈولی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ٹک ٹاکر ڈولی کی ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ٹک ٹاکر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں ڈولی کے گرد غبارے اور پھولوں کے گلدستے دیکھے گئے تھے۔
ڈولی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر نے متعدد ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

