ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نیا کاروبار شروع کردیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نیا کاروبار شروع کردیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیوٹی پارلر کا افتتاح کر رہی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افتتاحی تقریب میں ان کے ہمراہ ان کی فیملی بھی موجود ہے جبکہ ساتھی ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنن بھی موجود ہیں۔
تقریب کی چند تصاویر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’لڑکیاں صرف موج مستیاں چاہتی ہیں‘۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سےخوب پسند کی گئیں اور جنت مرزا کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

