Advertisement

اداکارہ کیارا اور اداکار سدھارتھ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

بالی وڈ کی اداکارہ کیارا اور اداکار سدھارتھ  بہت جلد ایک بار پھر برے پردے پردکھائی دیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار سدھارتھ اوراداکارہ کیارا فلم شیرشاہ کے بعد ‘عدل بدل’ کے عنوان سے ایک منفرد محبت کی کہانی میں دوبارہ بڑے پردے پر اکٹھے ہونے والے ہیں۔

 اس فلم کی محبت کی کہانی ایک صوفیانہ صورتحال کے گرد گھومتی ہے اور اس فلم کو سنیر کھیترپال پروڈیوس کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کیارا  اور سدھارتھ ملہوترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پسٹ کی تھی۔

خیال رہے کہ ان کے بریک اپ کی افواہیں اڑی تھیں لیکن اسے غلط ثابت کرتے ہوئے دونوں دو بار ساتھ نظر آ چکے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔

فلم شیر شاہ میں دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

حال ہی میں میڈیا نے کیارا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کے گھر بسانے جا رہی ہیں؟

اس سے پہلے کہ کیارا اس سوال کا جواب دیتی، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر درمیان میں اچھل پڑے اور کہا، آپ نے میری شادی کے بارے میں نہیں پوچھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں 50 سال کا ہونے والا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے اہل نہیں ہوں؟ بھیا ہم بھی شادی کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ کیارا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کے ٹیگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ کیارا نے کہا میں شادی کیے بغیر بھی اچھی طرح سے سیٹل ہو سکتی ہوں۔

انہوں نے بات جارہی رکھتے ہوئے کہا کہ میں اچھی طرح سے سیٹل ہوں، میں کام کر رہی ہوں، کما رہی ہوں، خوش ہوں۔

اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن چکی ہیں ان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 بھی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

فلم بھول بھولیا 2میں کیارا کارتک آرین کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔

Advertisement

تاہم اداکارہ کیارا کی اگلی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیارا نے فلم فگلی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کبیر سنگھ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version