کریتی سینن نے ٹائیگر شروف کے ساتھ تعلق نہ قائم کرنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ تعلق نہ قائم کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ کریتی سینن بطورِ مہمان بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی نئی قسط میں شریک ہوئے۔
جس میں اداکارہ نے ٹائیگر شروف کے ساتھ کبھی تعلق قائم نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے اس کی ایسی وجہ بتا دی جس کو سُن کر کرن جوہر بھی شرمندہ ہوگئے۔
کریتی سینن نے کہا کہ میں ٹائیگر شروف کے ساتھ کبھی ڈیٹنگ نہیں کروں گی کیونکہ یہ ’تنگ‘ بہت کرتا ہے۔
شو میں کرن جوہر نے اداکار ٹائیگر شروف سے سوال پوچھا کہ رنویر سنگھ کی کون سی چیز پر تمہیں رشک آتا ہے؟
کرن کے سوال پر ٹائیگر نے جواب دیا کہ “اُس کی بیوی”۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News