Advertisement

اداکار اکشے کمار اپنی بہن کا پیغام سن کر جذباتی ہوگئے

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی بہن کا پیغام سن کر جذباتی ہوگئے۔

اداکار نے ریالٹی پروگرام سپر اسٹار سنگر 2 میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہیں بہن الکا بھاٹیہ کا سرپرائز آڈیو پیغام سنایا گیا۔

چینل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی یہ آڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اکشے کمار اپنی بہن کا پیغام سننے کے بعد آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

کلپ میں پروگرام میں حصہ لینے والی ایک گلوکارہ کو بہن بھائی کی محبت کا گانا پھولوں کا تاروں کا سب کا کہنا ہے گاتے دکھایا گیا، جس کے فوری بعد اکشے کمار کی بہن الکا کی آواز میں ایک پیغام آتا ہے جسے سن کر اکشے کمار رونے لگے۔

Advertisement

اداکار کی بہن نے انہیں راجو کے نام سے پکارتے ہوئے پنجابی میں کہا کہ اچھا وقت ہو یا برا، تم ہمیشہ میرے ساتھ رہے، ایک بھائی کے ساتھ، باپ اور دوست کا رشتہ بھی تم نے ہمیشہ میرے لیے نبھایا ہے، ہر چیز کےلیے شکریہ۔

اکشے کمار یہ آڈیو پیغام سننے کے بعد جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ ہم ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے لیکن بہن کے آنے کے بعد ہماری زندگی بدل گئی، دنیا میں ایک بہن کے تعلق سے بڑا کوئی نہیں ہے، ایسا کوئی نہیں ہے جو ایک بہن سے زیادہ آپ کو پیار کرسکے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار آج کل اپنی آنے والی فلم رکھشا بندھن کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 11 اگست کو ریلیز ہوگی جس کی کہانی بھائی اور بہنوں کی محبت پر مبنی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version