امل منیب نے پاپ گلوکاروں کے تمام ریکارڈز توڈ دیے؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف جوڑی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی امل منیب نے پاپ گلوکاروں کے تمام ریکارڈز توڈ دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں امل منیب کو سریلی آواز میں انگریزی گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایمن اور منیب سفر کے دوران امل کی صحبت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں امل مختلف رنگوں پر مشتمل لباس پہنی ہوئی ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔
اس ویڈیو کو ایمن خان اور منیب بٹ دونوں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل ایمن خان نے اپنی ایک تصویری ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے ایک کالے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں منیب بٹ کے ہمراہ انکی بیٹی امل منیب کو بھی دیکھا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصویر کے کیپشن میں منیب نے لکھا تھا کہ امل کا اسکول میں پہلا دن۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News