معروف بھارتی اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا؛ ہولناک انکشافات

بھارتی اداکارہ سونالی فوگاٹ کی موت کو ان کے گھر والوں نے قتل قرار دے دیا ہے۔
بھارتی اداکارہ سونالی فوگاٹ جنہوں نے رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کی تھی، منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔
اب ان کے بھائی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر اور ان کے دوست سکھویندر پر بہن سے زیادتی اور زہر دیکر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھائی نے درخواست میں لکھا ہے کہ سونالی کے سیکرٹری نے تین سال قبل کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔
درخواست میں لکھا ہے کہ میری بہن کا سیکرٹری ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔
بھارتی اداکارہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ مرنے سے ایک رات قبل میری بہن نے گھر پر فون کیا تھا اور اس نے بتایا تھا کہ کھانے میں کچھ دیا گیا ہے جس سے ہاتھ پاؤں سن ہو رہے ہیں اور پھر اگلے ہی روز بہن کے مرنے کی اطلاع دی گئی۔
بھائی نے کہا کہ بہن کی میت کا پوسٹ مارٹم جلد کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News