Advertisement

اداکار یاسر حسین کا پاکستانی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے نیا انکشاف

پاکستان کے معروف ہدایت کار ، مصنف و اداکار یاسر حسین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ برادریوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ بالکل بھی قابل تعریف نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ آج کل اداکار اور اداکارائیں انڈسٹری کی محفلوں میں آتی ہیں تو آپ کو سلام نہیں کرتیں، ان میں پتہ نہیں کیوں اتنا غرور آگیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ آپ کو دیکھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں یا ایسا محسوس کرواتے ہیں جیسے وہ آپ کو پہچاننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ تب تک آپ کو سلام نہیں کریں گے جب تک آپ نہ کہو ،او اچھا آپ بھی آئے ہیں پھر وہ کہتے ہیں ہیلو۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Advertisement

 اقرا  نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی پہلی سالگرہ  پر گلابی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا تھا جبکہ اُن کے بیٹے کو نیلی شرٹ میں دیکھا گیا۔

Advertisement

یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک فیملی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا اور ساتھ میں موجود اقرا بھی بہت خوش نظر آ رہی تھیں۔

Advertisement

اس موقع پر کبیر حسین کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019ء میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version