جشن آزادی پر ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کی جشن آزادی کے موقع پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ٹک ٹاکر نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی ویڈیو میں انہیں پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا مغربی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، جو کہ پارلر کی افتتاحی تقریب کی تھی جس میں جنت مرزا کے دوست اور اہلخانہ بھی موجود تھا۔
پارلر کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر مدیحہ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین سمیت کئی پاکستانی معروف ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19 ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں۔
حال ہی میں جنت مرزا نے پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

