Advertisement

رابی پیرزادہ کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ماضی میں حجاب والی خواتین سے دور ہوجایا کرتی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں جب بھی کسی باحجاب خاتون کو دیکھتی تھیں تو ان سے دو قدم دور کھڑی ہوجاتی تھیں اور اب ان سے بولڈ لباس والی خواتین دور ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تو ان کے اپنے بھی ان سے نفرت کرنے لگے اور وہ لوگ بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے، جنہیں وہ اپنا سب سے بہترین محسن سمجھتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بس صرف والدین ہی ان کے ساتھ کھڑے رہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ ان جیسے والدین خدا ہر کسی کو عطا کرے۔

سابق گلوکارہ نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے حجاب پہننا شروع کردیا ہے، تاہم اب بھی وہ وہی رابی پیرزادہ ہیں جو پہلے ہوتی تھیں، وہ اب بھی حجاب کے دوران سر کے پہلے حصے کے بال اس لیے کھلے رکھتی ہیں کہ وہ ہر وقت ایسی ہی رہتی ہیں، ان سے کیمرے کے سامنے ان بالوں کو چھپایا نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اب حجاب کرتی ہیں، تاہم ان کے ڈرائیور اور باورچی بھی غیر محرم مرد ہیں، اس لیے جیسا وہ ان کے سامنے پردے میں رہتی ہیں، ویسا ہی دنیا کے سامنے رہتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ خدا انہیں مکمل طرح پردہ کرنے کی توفیق عطا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں سوچتی ہوں تو انہیں سمجھ آتا ہے کہ درحقیقت با پردہ خواتین ہی خوبصورت لگتی تھیں، انہیں تو مختصر یا بولڈ لباس کی وجہ سے ہر کوئی آسانی سے دیکھ لیتا تھا۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ماضی میں جب کوئی انہیں عمرے پر جانے کی تجویز دیتا تھا تو وہ انہیں کہتی تھیں کہ وہ کیوں عمرے پر جائیں؟ اس وقت وہ سوچتی تھیں کہ ان کی عمر نہیں ہوئی عمرے پر جانے کی مگر اب ان کی خواہش رہتی ہے کہ وہ صرف مکہ و مدینہ ہی دیکھتی رہیں۔

Advertisement

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اکیلی چار افراد کا کھانا کھا جاتی ہیں جبکہ انہیں مٹھائیاں بہت پسند ہیں اور بیک وقت ڈیڑھ کلو مٹھائی تک کھا جاتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے نومبر 2019 میں ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑ دی اور اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version