Advertisement

سارہ علی خان کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں فوٹو شوٹ وائرل

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کا مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے جوڑے میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

سارہ علی خان نے اس تصویر میں محسن نوید کا ڈیزائن کیا ہوا برائیڈل ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

پاکستانی ڈیزائنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالی ووڈ کی نواب زادی نے ہمارا جوڑا پہن کر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اپنی شاہانہ دلکشی سے مسرور کیا ہے۔

اس سے قبل سارہ علی خان کی محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں معروف شخصیات کے درمیان مستقبل میں شراکت داری ہونے کے امکانات کے بارے میں سرگوشیاں کرنا شروع کردی تھیں۔

Advertisement

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے تھے۔

 اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مختلف اقسام کی ورزشیں کرتی ہوئی نظر آئی تھیں جس میں پش اپس، شولڈر پریس اور کئی اور شامل تھیں۔

Advertisement

ویڈیو  کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ واپس آنا اچھا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ معروف اداکارہ اترنگی رے، لوو آج کل اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version