Advertisement

خلیل الرحمٰن کا اپنے آئندہ ڈراموں اور فلموں میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے سے انکار

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے آئندہ ڈراموں اور فلموں میں اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ “میں نے ماہرہ خان کو اُن کی غلیظ ٹوئٹ پر معاف تو کردیا ہے مگر میں اُن کے لیے پیچھے نہیں مڑ سکتا اور انہیں اپنے ڈراموں یا فلموں میں کاسٹ نہیں کرسکتا”۔

ڈراما ساز کا کہنا تھا کہ “انہوں نے کبھی خواتین کو دو ٹکے کی عورت نہیں کہا، انہوں نے ‘میرے پاس تم ہو’ ڈرامے میں ‘دو ٹکے کی لڑکی’ کا ڈائلاگ صرف ایک ہی عورت یعنی ڈرامے کے کردار والی لڑکی کے لیے لکھا تھا”۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ “ان کے لیے خواتین محترم ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ خواتین سے متعلق دو ٹکے کی عورت لکھ ہی نہیں سکتے”۔

انہوں نے کہا کہ “خواتین پر بہت ذمہ داریاں ہوتی ہیں جبکہ ایک مرد گناہ کرتا ہے تو صرف ایک گھر تباہ ہوتا ہے لیکن عورت گناہ کرتی ہے تو پوری نسل تباہ ہوتی ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “ان کی موت کے بعد ہی اداکارہ ماہرہ خان کو ان کے کسی منصوبے میں کام دیا جا سکتا ہے”۔

ڈراما ساز نے کہا کہ “ماہرہ خان ہوتی کون ہیں مجھے معاف کرنے والی؟ میں نے اُن کے ساتھ کیا غلط کیا ہے جو مجھے اداکارہ سے معافی کی ضرورت پڑے”؟

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اور اداکارہ ماہرہ خان کے درمیان گزشتہ ڈھائی سال سے لفظی جنگ اس وقت سے جاری ہے جب اداکارہ نے مارچ 2020 میں ڈراما ساز کے خلاف ایک ٹوئٹ کی تھی۔

اداکارہ نے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اس وقت ٹوئٹ کی تھی جب کہ ڈراما ساز نے ایک شو میں عورت مارچ پر بحث کے دوران سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر پورے ملک نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماہرہ خان کے بیان پر خلیل الرحمٰن قمر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور تب سے وہ ان کے حوالے سے باتیں کرتے آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان بھی ان کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version