’خلیل الرحمان شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنا نام عورت کے ساتھ جوڑتے ہیں‘

پاکستان کے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم خان سے ایک انٹرویو کے درمیان پوچھا گیا کہ خلیل الرحمان کیسے لکھاری ہیں؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہت اچھے لکھاری ہیں اور لوگ ان کے ڈراموں کو پسند بھی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت کم ایسے لوگ ہیں جو ایسا لکھتے ہیں ،میں چاہتی ہوں اللہ انہیں اور عزت دے۔
اداکارہ نے کہا کہ لیکن جب میں سوشل میڈیا پر پڑھتی ہوں کہ وہ ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے انہیں موقع ہی نہیں دینا تو یہ بات غلط ہے ان کی۔
ریشم خان نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ وہ پچھلے 2سالوں سے ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔
ریشم خان نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر اکثر شہرت پانے کے لئے اکثر بڑے ناموں کے ساتھ اپنا نام جوڑتے ہیں اور اکثر عورت کے ساتھ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

