بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، سنیل شیٹھی

بالی وڈ انڈسڑی کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔
حال ہی میں اداکار نے رائے پور شہر کے ایک ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ماضی میں اگرچہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہوا ہے لیکن اب لوگ تھیئٹر جانے کو تیار نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار سنیل شیٹھی نے اپنا یہ بیان حال ہی میں بالی وڈ کے بڑے اسٹارز سنجے دت اور رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘، عامر خان اور کرینہ کپور کی ’لال سنگھ چڈا‘ اور اکشے کمار کی ’رکھشا بندھن‘ باکس آفس پر فلاپ ہونے پر دیا۔
سنیل شیٹھی اس سے قبل بھی فلموں کی بائیکاٹ مہم کی مخالفت کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کے ذریعے ہم اپنی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

