Advertisement

عامر لیاقت کی ویڈیو کس نے لیک کی تھی؟ دانیہ ملک کی والدہ نے سب راز فاش کردیئے

رکنِ قومی اسمبلی و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے سب راز فاش کردیئے ہیں۔

 سلمیٰ بی بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے جو کہ یاسر شامی (ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے صحافی) نے کیا ہے، عامر لیاقت کی ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب یاسر شامی انٹرویو کے لیے آیا تھا تو اُس نے عامر لیاقت کے خلاف باتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ اس شخص کو اپنی بیٹی نہیں دیجئے گا ورنہ یہ آپ کی بیٹی کا حال بشریٰ اور طوبیٰ جیسا کر دے گا۔

دانیہ کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا یاسر شامی طوبیٰ اور بشریٰ کی طرف سے آیا ہے، انہوں نے مل کر سب کیا ہے اور یہ ایک گینگ ہے، میری مدد کریں۔

Advertisement

سلمیٰ بی بی نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 18 سال ہے، وہ اس عمر میں بیوہ ہو گئی ہے اور اُس پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں،  میں اکیلی بے سہارا عورت ہوں، ہمارا ساتھ دیں، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے عامر لیاقت کو آگاہ کر دیا تھا کہ ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی ہے۔

اس سے قبل دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

 دانیہ شاہ کی والدہ نے وکیل کے ہمراہ بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کروڑوں روپے کے لیے قتل کیا گیا ہے۔

  انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے داماد کا موبائل فون برآمد کیا جائے، اس کے ڈیٹا سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version