رنویر سنگھ کے بعد ایک اور معروف بھارتی مسلمان اداکار کے برہنہ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بعد اب ایک اور معروف بھارتی مسلمان اداکار کے برہنہ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بگ باس سے شہرت پانے والے عاصم ریاض نے بظاہر یہ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ سے بہت پہلے 2017 میں کروایا تھا مگر عاصم نے اب تک اس فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔
اب اداکار رنویر سنگھ سے متاثر ہو کر عاصم نے بھی اپنے برہنہ فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ رنویر سے متاثر ہو کر۔
عاصم ریاض کی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کچھ زیادہ نہیں ہو گیا یہ۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا جس پر تنقید کی جارہی ہے اور معاملہ پولیس کے پاس بھی پہنچ چکا ہے تاہم اداکار کی جانب سے تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

