بھارت کے لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھیلیش چترویدی انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کی موت گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ متھیلیش چترویدی کی موت کی اطلاع اُن کے داماد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
متھیلیش چترویدی کی اچانک موت پر بالی ووڈ کے فلمساز، اداکار و ہدایتکار بےحد افسردہ ہیں۔
یاد رہے کہ متھیلیش چترویدی نے سال 1997ء میں فلم بھائی بھائی سے بالی ووڈ نگری میں قدم رکھا اور پھر کئی سپُر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
گزشتہ کئی دہائیوں تک متھیلیش چترویدی فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرتے نظر آئے علاوہ ازیں اداکار نے سال 2020ء میں آئی سیریز اسکیم 1992 سے ڈیجیٹل ڈیبیو بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور کامیڈین و اداکار راسک دیوانتقال کر گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راسک دیو گزشتہ 2 برس سے ڈائلیسز پر تھے تاہم وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
اداکار کی موت پر اشوک پنڈیٹ، دیپیکا چھیکلیا ٹوپی والا، جے ڈی ماجیتھیا اور دیگر کئی شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا تھا۔
فلم ساز اشوک پنڈیٹ نے ٹوئٹر پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی موت کی خبر دی تھی اور لکھا تھا کہ راسک کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
https://twitter.com/ashokepandit/status/1553080130435555329?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1553080130435555329%7Ctwgr%5Ead55845d045421b999aec5a3417a03892f369707%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fentertainment%2F2022%2F07%2F516423%2F
کیتکی دیو اور اہل خانہ سے اظہار افسوس ہے، ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیال رہے کہ راسک دیو معروف بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔
راسک اور کیتکی ڈیو ایک گجراتی تھیٹر کمپنی بھی چلاتے تھے، انہوں نے 2006 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رئیلٹی ڈانس شو نچ بلیے 2 میں بھی حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

