Advertisement

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پہلی تنخواہ سے کیا خریدا تھا؟

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے لڈو خریدے تھے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتیں بلکہ جمع کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پیسے جمع ضرور کرتی ہوں لیکن بچوں کی تعلیم پر خرچہ کرتی ہوں اور میں نے خود بھی ماسٹرز میں داخلہ لیا ہوا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ میں بچوں کے اخراجات پورے کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بڑے ہو کر کہیں کہ ہماری امی نے صرف آلو کے پراٹھے نہیں کھلائے بلکہ تعلیم کے پیسے بھی دیے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں 17 سال کی تھی تو مجھے پہلی تنخواہ ملی تھی جس سے میں نے لڈو خریدے تھے اور دوسری تنخواہ سے گاڑی خریدی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے شاہ رخ خان کے مشہور گانے کی دھن بجائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا تھا۔

اُنہوں نے گِٹار بجانے کی پریکٹس کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ایک مشہور گانے جادو تیری نظر کا انتخاب کیا تھا۔

ٹوئنکل کھنہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی میں کسی بھی عمر میں کوئی بھی نیا ہنر سیکھا جاسکتا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ گِٹار بجانا سیکھوں۔

 اداکارہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وہ ایک دن ضرور اچھا گِٹار بجانا سیکھ جائیں گی۔

اداکارہ ٹوئنکل کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر  1 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے تھے جبکہ مداحوں کی جانب سے گِٹار سیکھنے کے فیصلے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی تھی۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version