فہد مصطفٰی کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ کے مناظر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد مصطفٰی کی نئی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فلم کی شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار پہلے سمندر میں اترتے ہیں اور پھر رسی کے ذریعے اوپر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ اس طرح ہم رول کرتے ہیں‘۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی گئی اور اداکار کی اس اداکاری پر شاباشی دی گئی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپ اصل میں ہیرو ہیں تو کسی نے اداکار کو پاکستان کی شان کہا۔
واضح رہے کہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کی گئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس فلم کے اہم کردار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

