ہما قریشی نے فوٹو شوٹ سے چرایا فینز کا دل، دکھایا گلیمرس اوتار

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی گینگ آف واسیپور، ایک تھی ڈائن، ڈیڑھ عشقیہ، جولی ایل ایل بی جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ہما قریشی نے انسٹاگرام پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شئیر کیا جوکہ بولڈ نس کی وجہ سے کا فی وائرل ہو گیا ہے ۔
اس سے قبل انسٹاگرام پراداکارہ ہما کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں سرخ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ہما قریشی کے بعض مداحوں نے ہالی ووڈ فلم ’آرمی آف دی ڈیڈ‘ میں ان کے مختصر کردار پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
اس حوالے سے ہما قریشی نے کہا تھا کہ میں چاہتی کہ اپنے تمام پرستاروں کو کہوں کہ میں ان سے پیار کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا تھا کہ بھارتی فینز بہت اچھے ہیں، میں انھیں اتنا پیار دینا چاہتی ہوں جتنا کہ وہ ہمیں دیتے ہیں، یہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہما نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2012 میں بلاک بسٹر فلم گینگ آف واسع پور سے کیا تھا، اور کافی شہرت حاصل کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

