اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں؛ نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں وہ کہیں جانے کی تیاری کر رہی ہیں اور اپنے کپڑے ، کوٹ ،جوتے اور بیگ وغیرہ دکھا رہی ہیں جو کہ تمام برانڈڈ ہیں جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
شئیر کی گئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل ندا یاسر اپنے شو کے دوران والدہ سے متعلق گفتگو پر آبدیدہ ہو گئی تھیں۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کے بارے میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتی، حتیٰ کہ اپنے پروگرام میں بھی جب میں والدہ کو یاد کرتی ہوں تو اپنے آنسوؤں کو نہیں روک پاتی اور بہت افسردہ ہو جاتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملک سے باہر تھیں اور کورونا کی شدید صورتحال کے باعث فوراً وطن واپس بھی نہ آسکیں ، جس کا انہیں آج تک رنج وغم ہے۔
واضح رہے کہ ندا یاسر ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان ہیں جو اپنے مختلف تنازعات اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
وہ چھٹیوں میں دنیا کے سرفہرست مقامات پر جاتی ہے اور شائقین مختلف دوروں سے اس کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

