Advertisement

شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کیوں ہوئی تھی؟ بہروز سبزواری نے اصل وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو سائرہ یوسف سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق سے متعلق بات کی۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے، اس کی اور شہروز کی کیمسٹری نہیں مل سکی تو اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہ سب اللّٰہ کے کام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہمیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وہ وقت دونوں فیملیز کے لیے بہت سخت تھا، یہ نجی معاملہ تھا لیکن سوشل میڈیا پر لوگ شاید ہمیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ سائرہ ہماری بچی ہے اور نورے تو ہماری جان ہے۔

Advertisement

اداکار بہروز نے کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو اپنی فیملی سے الگ نہیں سمجھا اور نہ ہی ایسا کبھی سمجھیں گے، میں تو کئی بار سائرہ کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھو، میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version