معروف امریکی اداکارہ انتقال کرگئیں

معروف امریکی اداکارہ این ہیش خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کے ایک ہفتے بعد انتقال کرگئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ لاس اینجلس میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھیں اور وینٹیلیٹر کے بند ہوتے ہی وہ انتقال کرگئیں۔
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ این ہیش کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سر پر شدید چوٹ کے باعث اداکارہ کا بچنا مشکل ہے۔
اداکارہ این ہیش کے سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے ان کا دماغ متاثر ہوا تھا اور بتایا جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے 65 منٹ بعد تک جلتی رہی جس کی وجہ سے اداکارہ کا جسم جھلس گیا۔
لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہیش پانچ اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے مسلسل بے ہوش تھیں، عمارت سے ٹکرانے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ 59 فائر فائٹرز کو اسے بجھانے میں 65 منٹ لگے۔
واضح رہے کہ اداکارہ این ہیش کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی اور انہوں نے ڈونی براسکو اور ’آئی نو وٹ یو ڈِڈ لاسٹ سمر‘ میں بھی کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

