Advertisement

عالیہ بھٹ کے ساتھ ٹرول ہونے پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ ساتھ ٹرول ہونے پر میزبان کرن جوہر نے حقیقت بتا دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالیہ اور کرن کا رشتہ تو سب کو معلوم ہے۔

تاہم اس ہی وجہ سے میزبان کرن کو کافی ٹرول کیا جاتا ہے، جس پر اب انہوں نے خاموشی بھی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں یہ خبر بھی آئی تھی کہ عالیہ بھٹ کے حمل کی خوشخبری سن کر کرن جوہر رونے لگے تھے۔

آر جے سدھارتھ کنن کے چیٹ شو میں، کرن نے کھل کر عالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر ٹرول کیے جانے کی بات کی۔

Advertisement

 کرن جوہر نے کہا ہے کہ آج میں نے دیکھا ہے کہ عالیہ کے ساتھ میرے بارے میں انٹرنیٹ پر بہت نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ لیکن اگر میں سچ کہوں تو مجھے عالیہ کو لے کر والدین جیسا احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عالیہ سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کا خیال رکھتا ہوں۔

تاہم ایسے میں جب آپ اتنے قریبی شخص کے حمل کی خبر سنتے ہیں تو آنسو ضرور نکل آتے ہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ لوگوں کو اس میں کیا برائی نظر آئی۔

عالیہ بھٹ کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی لو اسٹوری میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ ہندی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سوپر اسٹار عالیہ بھٹ کو فلمساز کرن جوہر نے ہندی فلم انڈسٹری میں پہلا بریک دیا تھا۔

Advertisement

 عالیہ نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Next Article
Exit mobile version