عمار خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ عمار خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں عمار خان کو مشہور بھارتی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ایک ڈائیلاگ پر اپنے دوست کے ساتھ لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل عمار خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو غیر مناسب لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
وائرل تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ عمار خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کو ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں انہیں بھارتی گانا ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ عمار خان اکثر نامور ڈیزائنرز اور برانڈز کے لئے مختلف فوٹو شوٹس کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

