ہر عذاب ہمیشہ غریب پر کیوں آتا ہے؟ اداکارہ فضا علی سیلاب کی بدترین صورتحال پر آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی سیلاب کی بدترین صورتحال پر آبدیدہ ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے عذاب صرف غریب پر ہی آتے ہیں؟ ان ہی کا نقصان ہوتا ہے، وہی مرتے ہیں، جو کچھ ہوتا ہے صرف ان ہی کے ساتھ ہوتا ہے، امیر کو کچھ کیوں نہیں ہوتا؟
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور میں جو اتنی بڑی بڑی سوسائٹیز ہیں، جو اتنے بڑے بڑے سیکٹرز ہیں یہاں پانی کیوں نہیں آتا؟ ان کا نقصان کیوں نہیں ہوتا؟
معروف میزبان نے انتظامیہ اور حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ یہ سب ہماری لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، یہ سب ڈیمز نہ بنانے کا نتیجہ ہے، بھارت کو دیکھیں اس نے ڈیم بنالیے، ہم نے اب تک کیوں نہیں بنائے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، جو کہ دکھ کی بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News