فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے عامر خان کا اہم انکشاف

بالی وڈ اداکار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف بائیکاٹ مہم سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا۔
تاہم اس فلم کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ اگر میری وجہ سے کسی بھی طرح کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے، اس پر مجھے افسوس ہے۔
اداکار کہنا تھا کہ میں کسی کو بھی تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتا تو میں اس کے ان احساسات کی عزت کروں گا۔‘
یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا آج ریلیز ہوئی ہے۔
فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر بہتر کار کردگی نہیں دکھا سکی۔
گزشتہ دنوں سے عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن کے لیے کافی عرصے سے مصروف تھے لیکن جب آج اس فلم کو ریلیز کیا گیا تو یہ اُمیدیوں پر پورا نہیں اُتر سکی۔
فلم لال سنگھ چڈھا نے اپنے پہلے دن 10.25 کروڑ سے لے کر11 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا۔
تاہم فلم لال سنگھ چڈھا سے باکس آفس پر پہلے دن 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے کی اُمید تھی۔
لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن دونوں ہی چھٹی کے دن ریلیز کی گئی اس لیے دونوں فلموں کا بزنس بہت بہتر ہونا چاہیے تھا تاہم ایسا ہوا نہیں۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا ہفتہ، اتوار اور پیر کو کتنی اچھی کارکردگی دکھاتی ہے۔
یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے، جس میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News