Advertisement

عائشہ خان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی معترف

پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقابلِ یقین کارکردگی کی معترف ہو گئیں۔

 عائشہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برمنگھم میں ہوئے کامن ویلتھ گیمز سے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی۔

سابقہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا حیرت انگیز کارنامہ ہے۔

عائشہ خان نے لکھا کہ تمام مشکلات اور زندگی بھر کی محنت سے ارشد ندیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں امیدیں جگانے کے ساتھ ساتھ ان کے خوابوں کو بھی سچ کر دکھایا۔

اُنہوں نے لکھا کہ بالکل کچھ بھی ممکن ہے، آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ کبھی ناامید نہیں ہونا۔

عائشہ خان نے ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے اسپیشل کلب میں بھی شامل ہوگئے جبکہ ان کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا کی سب سے بڑی تھرو 89.94 میٹر ہے۔

واضح رہے ک حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج انجری کا شکار ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version