Advertisement

عائشہ عمر نے خود کو ڈپریشن سے کیسے نکالا؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے خود کو  ڈپریشن سے نکالنے کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بارہ سال پہلے جب میں  چھوٹی تھی، اس وقت فیس بک بھی نئی ایجاد ہوئی تھی، ہر کوئی اس میں شامل ہو رہا تھا، تو میں نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنی شروع کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ چھٹیوں میں تھائی لینڈ گئی ہوئی تھی ،وہ تصاویر اس لیے لیک ہوئیں کہ شاید میری پرائیویسی سیٹنگز آن نہیں تھیں اور کسی نے میری تصاویر لیپ ٹاپ سے چرائیں اور ایک دوسرے کو ای میل کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس وقت واٹس ایپ کا زمانہ نہیں تھا، یہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔

Advertisement

عائشہ عمر نے کہا کہ مجھ سے صرف چھٹیوں کی تصاویر کے بارے میں پوچھا جاتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد یہ ایک بہت بڑا اسکینڈل بن گیا جس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا، میں ذہنی صدمے میں تھی اور اہلخانہ بھی بہت پریشانی سے گزرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی کچھ بھی کہے یا کتنی بھی تنقید کرے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب سن سن کر عادت ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں عائشہ عمر سیاہ رنگ کے غیر مناسب کپڑوں میں ملبوث تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ پر کافی تنقید کی گئی اور ان کے لباس پر سوالات اٹھائے گئے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا تو کچھ نے ان سے کہا کہ کم از کم محرم الحرام کے مہینے کا ہی احترام کرلیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ معروف اداکارہ عائشہ عمر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کے چناؤ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version