غیر مناسب لباس کا چناؤ انوشے عباسی کو مہنگا پڑگیا، صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشے عباسی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی غیر مناسب سیاہ رنگ کا جالی والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کو ایک آنکھ نابھائیں کسی نے انہیں کہا کہ اپنے کلچر کو فروغ دیں نا کہ دوسروں کے کلچر کو اپنائیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘، ’رقصِ بسمل‘، ’پریم گلی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News