Advertisement

بول انٹرٹینمنٹ کے نئے گیم شو ’’آخری کھلاڑی کون؟‘‘ کا ٹیزر جاری، میزبانی ’صنم جنگ‘ کے سپرد!

پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ چینل بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے اپنے مداحوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا اور منفرد گیم شو ’’آخری کھلاڑی کون؟ ‘‘ لانچ کردیا گیا، جس کی میزبانی ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ اور میزبان صنم جنگ کے سپرد کر دی گئی۔

بول نیٹ ورک اور مقبولیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، یہی وجہ ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ نے ’خوش رہو پاکستان‘ ’گیم شو ایسے چلے گا‘ اور ’بول ہاؤس‘ کی کامیابی کے بعد ’’آخری کھلاڑی کون؟ ‘‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’’بول نیٹ ورک‘‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گیم شو ’’آخری کھلاڑی کون؟ ‘‘ ، کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گیم شو ’’آخری کھلاڑی کون؟ ‘‘ ، کا ٹیزر دیکھیں:

Advertisement

اس شو کی میزبان صنم جنگ کسی تعریف کی محتاج نہیں ، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ، جوکئی ہٹ ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے چھوٹی اسکرین پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔

وہ اس سے پہلے کئی نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کی میزبانی کے بھی فرائض ادا کرچکی ہیں۔

گیم شو ’’جیتو ایک منٹ میں‘‘، کا ٹیزر دیکھیں:

 اس سے قبل ’’بول نیٹ ورک‘‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گیم شو ’’جیتو ایک منٹ میں‘‘، کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا جس میں پروگرام کا تھیم میوزک شامل کیا گیا تھا اور اب ایک اور ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس گیم شو کی میزبانی نامور اداکار فیصل قریشی کریں گے۔

بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرامز اور خاص طور پر گیم شوز کی دلچسپ بات ہے کہ اس میں نہ صرف عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ انہیں انعامی رقم سمیت چھوٹے اور بڑے تحائف بھی دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان پروگرامز میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کے گیم شو سے متعلق نہ صرف پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے بلکہ وہ ان پروگرامز میں شرکت بھی کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version