صبور علی کی شوہر کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر و اداکار علی انصاری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صبور اپنے شوہر کو کھانا کھاتے ہوئے تنگ کر رہی ہیں۔
When has an innocent photo bomb or food tease hurt someone? Right Saboor?🙈😂 #SaboorAly #AliAnsari pic.twitter.com/z0OXAnas5W
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) August 17, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نوالہ ان کے منہ تک لے جاتی ہیں اور جب وہ کھانے کے لیے منہ کھولتے ہیں تو ہٹا لیتی ہیں اور وہ ایسا بار بار کر رہی ہیں جس پر علی انصاری کہتے ہیں کہ مجھے اب نہیں کھانا لیکن پھر بھی اداکارہ انہیں مسلسل تنگ کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل صبور علی کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
اداکارہ کے فوٹو شوٹ سے چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں صبور علی خوبصورت عروسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں اور ساتھ ہی انہوں نے جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا تھا وہ انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News