Advertisement

اداکارہ ایمن سلیم اب کس نئے روپ میں نظر آئیں گی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری کے بعد اب میزبانی کی طرف آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن سلیم نے سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

اسی دوران ایک صارف نے ایمن سلیم کا موازنہ ندا یاسر سے کیا اور کہا کہ آپ میزبانی کیوں نہیں کرتیں؟ آپ جس طرح بغیر رُکے بولتی رہتی ہیں آپ ندا یاسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی۔

صارف کے اس جملے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو کچھ بھی زیادہ اچھے طریقے سے کرنے کے لیے کسی دوسرے کو ہرانا ضروری نہیں ہوتا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمن سلیم ڈراموں میں کس طرح کے کردار کرنا چاہتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ویسے میں آپ کی رائے سے متفق ہوں مجھے لگتا ہے کہ میں گیم شو بہترین طریقے سے ہوسٹ کرسکتی ہوں۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔

ایمن سلیم نے گزشتہ برس رمضان کے ایک اسپیشل ڈرامے سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version