Advertisement

ارجن کپور نے ملائکہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا؟

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجن کپور نے سونم کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے شو شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔

کرن جوہر نے ارجن کپور سے اُن کی اور ملائکہ اروڑا کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی کسی بھی وقت شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ارجن کپور نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس چل رہا ہے لیکن میں اب اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں  نے کہا کہ میں زندگی کے اس موڑ پر ہوں جہاں میں بہترین فلمیں کرسکوں اور ساتھ ہی کیریئر بھی بناؤں۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ میں ایک بہت ہی حقیقت پسند انسان ہوں، میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کے کرنے سے مجھے خوشی ملے اور جب میں خوش رہوں گا تو اپنے ساتھی کو بھی خوش رکھ سکوں گا۔

 واضح رہے اداکار ارجن نے اختتام میں کہا کہ میں ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور فی الحال، شادی نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version