Advertisement

قتل کے کیس میں 30 سال سے مفرور معروف بھارتی اداکار گرفتار

قتل کے الزام میں نامزد 30 سال سے مفرور بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  اداکار کو ریاست ِہریانہ کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پیر کے روز گرفتار کیا۔

اوم پرکاش المعروف پاسا نامی یہ اشتہاری ملزم ایک فوجی تھا جسے 1988 میں فوج سے نکال دیا گیا تھا۔

اس کی گرفتاری سے متعلق ہریانہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم 2007 سے فلموں میں کام کر رہا ہے اور اتر پردیش کی 28 فلموں میں اداکاری بھی کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش ضلع پانی پت کا رہنے والا ہے جبکہ یہ قتل، اقدام قتل اور چوری کے کئی کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

Advertisement

یہ شخص اپنی شناخت تبدیل کرکے ضلع غازی آباد میں رہائش پذیر تھا جس کی اصل وجہ ان کیسز سے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوم پرکاش کا نام جرائم کی دنیا میں اس وقت سامنے آیا جب وہ آرمی کا حاضر سروس اہلکار تھا اور ڈیوٹی سے غائب ہونے پر اسے 1988 میں سروس سے برخاست کردیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اوم پرکاش نے ایک ڈکیتی کے دوران 1992 میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا اور اس سلسلے میں اس وقت اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، تاہم اس کے بعد اس نے اپنا نام تبدیل کیا اور غازی آباد میں رہائش پذیر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version