Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے متعلق شرمناک انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان ان دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔

اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں  اُروشی نے بظاہر رشبھ  پنٹ کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام ‘RP’ ہے نے مجھ سے ملنے کیلئے  ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر ‘RP’ مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔

  اُروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے  تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے۔

انٹرویو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر نے جمعرات کے روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جسے انہوں نے بعد میں ہٹا دیا تھا۔

Advertisement

 رشبھ پنٹ نے اپنی اسٹوری میں بظاہر  اُروشی روٹیلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں،  میرا پیچھا چھوڑ دو بہن’۔

رشبھ پنٹ کی یہ انسٹاگرام سٹوری وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر کو جواب دیا۔

اُروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

https://twitter.com/UrvashiRautela/status/1557794058558312449?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557794058558312449%7Ctwgr%5E9a95a017af207ec63c35d4a2d05ce0da3e1a6f9f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F13-Aug-2022%2F1473531

واضح رہے کہ ایک بار اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version