Advertisement

عائشہ عمر کا اپنے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے  جذباتی پیغام بھی لکھا کہ جب وہ 2 سال کی بھی نہیں ہوئی تھیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہیں اور ان کے بھائی عزیز عمر کو ان کی والدہ نے اکیلے ہی پالا۔

اداکارہ نے لکھا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی بھی نہیں کی اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پوری زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کردی۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ والدہ چاہتی تھیں ہم بہترین تعلیم حاصل کریں، پوری دنیا کا سفر کریں اور اپنی سوچ کو وسیع کریں لیکن والدہ میرے لیے بہت خوفزدہ بھی رہتی تھیں کیونکہ ان کی ایسی پراعتماد چھوٹی بیٹی جس کے سر پر باپ کا سایہ نہیں تھا، اپنے اردگرد موجود ہر فرد کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی تھی اور پوری دنیا کی سیر کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ اس خیال نے والدہ کو خوفزدہ کردیا کہ ان کی بیٹی کی حفاظت کے لیے باپ نہیں ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ جب میں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا شروع کردیا لیکن وہ خود بھی اپنے آس پاس موجود لوگوں سے خوفزدہ تھیں، جن میں سے کچھ لوگوں نے ہمیشہ مدد کی اور کچھ تکلیف کا باعث بنے۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ اللّٰہ نے ہمیشہ ان کی حفاظت کی اور پھر آہستہ آہستہ ان کے اندر موجود خوف کم ہونے لگا۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بارہ سال پہلے جب میں  چھوٹی تھی، اس وقت فیس بک بھی نئی ایجاد ہوئی تھی، ہر کوئی اس میں شامل ہو رہا تھا، تو میں نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنی شروع کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ چھٹیوں میں تھائی لینڈ گئی ہوئی تھی ،وہ تصاویر اس لیے لیک ہوئیں کہ شاید میری پرائیویسی سیٹنگز آن نہیں تھیں اور کسی نے میری تصاویر لیپ ٹاپ سے چرائیں اور ایک دوسرے کو ای میل کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس وقت واٹس ایپ کا زمانہ نہیں تھا، یہ اس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ مجھ سے صرف چھٹیوں کی تصاویر کے بارے میں پوچھا جاتا تھا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد یہ ایک بہت بڑا اسکینڈل بن گیا جس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا، میں ذہنی صدمے میں تھی اور اہلخانہ بھی بہت پریشانی سے گزرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی کچھ بھی کہے یا کتنی بھی تنقید کرے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب سن سن کر عادت ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ عائشہ عمر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کے چناؤ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version