معروف ماڈل و اداکارہ کرن ملک کی انتہائی شرمناک تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل کرن ملک اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن ملک نے سیاہ رنگ کا انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ہاتھوں پر سیاہ رنگ کے دستانے بھی پہنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا کلچر ایسے لباس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا تو کسی نے خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ ’زرار‘، ’دم مستم‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News