فلم ٹائیگر کے دس سال مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے دس سال مکمل ہونے پر اہم اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی ‘ایک تھا ٹائیگر’ سیریز کا ایک اور سیکوئل 2023 میں عیدالفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اداکار سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اپنے مداحوں کو ٹائیگر 3 کی ریلیز ڈیٹ سے آگاہ کیا۔
فلم اگلے برس 23 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کو بیک وقت ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جا رہا ہے۔
TIGER IS BACK – #Tiger3 arrives, #Eid2023. #YRF teases fans suggesting return of the Tiger! #SalmanKhan #KatrinaKaif #EmraanHashmi pic.twitter.com/EuEO9SzbzA
— Himesh (@HimeshMankad) August 15, 2022
واضح رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھاتی ہیں، 2012 میں دونوں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔
جبکہ دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت معلوم ہونے کے باوجود شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

