سوناکشی سنہا کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتاہے۔
بالی ووڈ کی دبنگ لیڈی گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہیں۔
سوناکشی اکثر اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اداکارہ کے انسٹاگرام میں 22 ملین فالورز ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے نیل پالش شو روم کی ایک جھلک پیش کی تھی، اداکارہ نے حال ہی میں اپنی نیل پالش برانڈ ‘ سو ایزی’ لانچ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

