ہانیہ عامر کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی چند تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اسکن کلر کے لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ ہلکا میک اپ اور جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
ان تصاویر کو اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل وائرل تصاویر میں ہانیہ عامر مہرون رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
ویڈیو میں اداکارہ اور عدنان انصاری ماضی کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے مشہور ڈائیلاگ پر اداکاری کر رہے تھے۔
اداکارہ نے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ راہول اور انجلی کی پھر سے لڑائی ہو گئی۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں کھل کر بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اپنے رشتوں کو میڈیا پر نہ ڈالیں، کیونکہ اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تو آپ واقعی سامعین کو واضح نہیں کر سکتے کہ کیا غلط ہوا اور ہر کوئی اپنی اپنی رائے بنانا شروع کر دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی آپ کی زندگی پر غور کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ہانیہ کا کہنا تھا کہ جب انڈسٹری میں نئے اداکار آتے ہیں تو انہیں شہرت کے لیے تربیت نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں یہ بتایا جاتا ہے کہ اس کو کیسے سنبھالنا ہے، اس طرح لوگ آزمائش اور غلطی کے ذریعے سیکھتے ہیں کہ میڈیا کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بدلے ہوئے نقطہ نظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو کیسے بند کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی شخص ہیں جو کبھی بھی خود کو پہلے نہیں رکھتیں لیکن سوشل میڈیا پر ردِ عمل اور تنازعات نے انہیں زندگی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

