اداکارہ نور ظفر اور احد رضا میر کے بھائی عدنان کی چیٹ وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و خوبصورت اداکارہ نور ظفر اور اداکار احد رضا میر کے بھائی عدنان کی چیٹ وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
حال ہی میں نور ظفر خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صوفے پر بیٹھی ہیں۔
اداکارہ کی اس تصویر پر عدنان رضا میر نے کمنٹ میں لکھا کہ “گھبرائیں نہیں، میں وعدہ کرتا ہوں آپ صوفے پر مزید جگہ لے سکتے ہیں”۔
عدنان رضا میر کے کمنٹ کے جواب میں اداکارہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ “پنکی وعدہ”؟
سوشل میڈیا پر لوگ میر برادرز پر اعتبار نہیں کرتے شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نور ظفر خان کو اداکار احد رضا میر کے بھائی عدنان رضا میر سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
صارفین نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نور ظفر خان اگلی سجل علی بن سکتی ہیں جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید اداکارہ نور ظفر خان اور عدنان رضا میر کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔
لوگوں نے اداکارہ نور کو عدنان اور احد رضا میر سے محتاط رہنے کو بھی کہا۔
واضح رہے کہ دونوں نوجوان ستاروں کی دوستی اس وقت ہوئی جب ان کے بڑے بہن بھائی سارہ خان اور احد رضا میر ڈرامہ سیریل ”ہم تم” کے سیٹ پر ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ نور ظفر خان پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، نور اداکارہ سارہ خان کی بہن ہے۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور بعد میں اداکاری کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

