Advertisement

عفت عمر کی چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں میزبان عفت عمر نے عمران خان کو ملکی صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ کیا جس کے بعد معروف میزبان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ “مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا”۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی نذر ہوئے پڑے ہیں، سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، آب پاشی حکام کے مطابق یہ صورتحال مزید ایک ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version