Advertisement

سجل علی کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ شہر یار منور نے بالآخر خاموشی توڑدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

شہر یار منور نے حال ہی میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی کچھ بے باک تصاویر شئیر کیں، جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنے اور سجل علی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کسی بیوہ کے ساتھ محبت ہو جاتی ہے تو پھر یہ بات کوئی معنی نہیں رکھے گی کہ وہ بیوہ ہے تاہم اگر اس خاتون کے پہلے سے بچے ہیں تو میں اس کے ساتھ تعلق میں زیادہ محتاط ہو جاﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ایسی بیوہ خاتون کے ساتھ شادی کرتے ہو، جس کے بچے ہیں تو آپ کو ان بچوں کے باپ کا کردار اپنانا ہوتا ہے اور اس کے لیے آپ کو تیار ہونا چاہئیے۔

Advertisement

اس سے قبل بھی اداکار شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بولڈ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کرداروں کو نبھانے والے اداکار ہیں، ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے۔

اداکار کا لکھنا تھا کہ اس گلیمرز شوٹ کا خیال امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

شہریار منور نے ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹسٹ اپنے محبوب کا مجسمہ بنانے کی بجائے اپنا مجسمہ تراش رہا ہے جو اس کی خود پسندی کو ظاہر کر رہا ہے جسے ازدواجی رشتے میں بدسلوکی و زیادتی کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ ہی آرٹ ہے اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار شہریار منور اور اداکارہ سجل علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version