پاکستانی اداکار احد رضا میر کو بڑا دھچکا لگ گیا

احد رضا میر کی نیٹ فلکس سیریز ریسیڈنٹ ایول ٹاپ 10 میں نہیں آسکی جس کے باعث نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ مزید سیزن نہیں چلیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کے اگلے سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سیریز کے ٹاپ 10 میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا، نیٹ فلکس کی توقع کے برعکس ’ریزیڈنٹ ایول‘ دیکھنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: احد رضا میر کے نیٹ فلکس سیریز ریزیڈنٹ ایول میں انتہائی بولڈ مناظر وائرل؛اداکار شدید تنقید کی زد میں
سیریز کی کہانی ایک خطرناک وائرس کے پھیلنے کے بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھوتی ہے اور اس میں ایک خاتون وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف جنگ کرتی ہے۔
سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ سے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اس میں ’ارجن‘ نامی کردار نبھایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ احد رضا میر کی نیٹ فلکس پر پہلی سیریز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News