Advertisement

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا بھانجی کے انتقال پر اظہار افسوس

بالی وڈ کی مشہور  اداکارہ دیا مرزا نے اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کی موت پر سوگ کا اظہار کیا جن کی حال ہی میں کار حادثے میں موت ہوئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بھانجی کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ میری بھانجی، میرا بچہ، میری جان، روشنی میں چلی گئی، آپ  جہاں بھی ہیں میرے پیارے ہیں، آپ کو امن اور محبت ملے گی۔

انہوں نے  لکھا کہ  آپ نے ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ  بکھیری ہے،آپ کے ساتھ ناچتے، مسکراتے اور گاتے ہوئے  بہت اچھا لگتا تھا۔

پیشے کے لحاظ سے، تانیا  کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ تھیں، ان کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی۔

 میڈیا  رپورٹس کے مطابق کاکڑے اپنے دو دوستوں کے ساتھ حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شہر جا رہی تھیں ۔

جیولری ڈیزائنر فرح خان علی، سوزین خان کی بہن، اداکار گورو کپور، گل پناگ، بھاونا پانڈے، گوہر خان، اور راہول دیو جیسی انڈسٹری کی کئی شخصیات نے دکھ اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version