عالیہ اور رنبیر فلم برہمسترا کی تشہیر میں مصروف، تصاویر اور ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ کو کاہی گرین لباس میں اپنے شوہر رنبیرکے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شئیرکی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ عالیہ کو فلم برہمستر کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ساتھ میں ایان مکھرجہ اوراداکار رنبیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں ہدایتکار نے لکھا کہ ʼ برہمسترا : پارٹ ون کا پرومو سانگ ’کمکملا ‘یہ رہا۔ اسے تیلگو میں پیش کرتے ہوئے پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں! برہمسترا ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہےوہیں فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ک کہ ʼ کیسریا اب’ کمکملا ‘بن گیا ہے۔
تاہم گانے کے تیلگو ورژن کو سد سری رام نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ ہندی میں اس گانے کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ ان دونوں کلپس میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس میوزک ویڈیو کو مارچ میں وارانسی میں شوٹ کیا گیا تھا نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن بھی نظر آنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم برہمسترا 15 جون کو ریلیز کر دی جائے گی۔
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News