Advertisement

عمران عباس اداکارہ امیشا پٹیل سے شادی کرنے والے ہیں؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کئی ویڈیوز بنائیں۔

ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی اس جوڑی کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

کچھ مداحوں نے اس جوڑی کو ایک ساتھ پسند کیا جبکہ کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک بھارتی مداح نے کہا کہ امیشا کی آنے والی فلم گدر کو منسوخ کرنے اور بائیکاٹ کرنے کا وقت آگیا ہے اور کچھ لوگوں نے سخت تبصرے بھی کیے ہیں۔

اس سے قبل عمران عباس اور اداکارہ امیشا پٹیل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

عمران عباس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ امیشا پٹیل بھی موجود تھیں۔

ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل بالی ووڈ کے مشہور گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں ڈانس کر رہے تھے۔

اداکار نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا  فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جہاں اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے تھے وہیں مداح اس بات پر حیران تھے کہ اس جوڑے کے درمیان قربت بہت بڑھ گئی ہیں۔

Advertisement

گزشتہ دنوں بھی عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر عمران عباس نے بتایا تھا کہ ماضی میں انہوں نے امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمیں قوموں کو متحد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version