علی انصاری کی برتھ ڈے کا شاندار ڈنر؛ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی کے شوہر و اداکار علی انصاری کی برتھ ڈے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
گزشتہ روز علی انصاری نے سالگرہ کی خوشی میں اپنے دوستوں کو برتھ ڈے ڈنر پارٹی دی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل تصاویر میں علی انصاری کو اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تقریب میں کئی اداکار بھی نظر آئے جن میں کنزہ ہاشمی، مریم انصاری، سارہ علی، اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے جب جب آپ کو دیکھا میری محبت میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ سے انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ عوامی محبت کے اظہار کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہیں جیسا کہ بہت سے اداکار اپنی تصاویر پوسٹ کر دیتے ہیں؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ جو چاہیں کریں لیکن محبت ایک بہت ہی پاکیزہ جذبہ ہے، اس لیے اس کے پیچھے کوئی مقصد نہیں ہونا چاہئیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی محبت سے پیار کریں اور اگر یہ کر رہے ہیں تو ہمیں کسی فائدے کی ضرورت نہ ہو اور نہ ہی ہم کسی کو دکھانے کے لیے کریں، اپنے لیے کریں۔
واضح رہے کہ صبور اور علی انصاری نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اسکرین پر کم دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News