Advertisement

وہ 5 اداکار کون سے ہیں جن کے خطرناک مذاق سے ساتھی اداکاروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

اِس خبر میں آج ہم آپکو اُن 5 اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کے خطرناک مذاق سے ساتھی اداکاروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے ایک بار کپل شرما کے پروگرام میں شرکت کی جہاں کامیڈین چندو نے اُن کی نقل اتاری۔

معروف اداکار کو شاید یہ چیز ناگوار گزری اور انہوں نے ایک دم سے کہہ دیا کہ ہم یہاں لُطف اندوز ہونے آتے ہیں نہ کہ اپنا مذاق اڑوانے۔

مگر کچھ ہی دیر میں وہ ہنس دیئے اور کہا کہ آپ کے ساتھ ہم بھی تو مذاق کر سکتے ہیں مگر چندو نامی اس شخص کو ایسا معلوم ہوا کہ اس کی نوکری تو گئی اور ساتھ میں لوگ برا بھلا بھی کہیں گے کہ آپ کا رویہ شاہ رخ کے ساتھ اچھا نہ تھا۔

Advertisement

دیپیکا پڈوکون:

بالی ووڈ کی خوبصورت اور معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوٹنگ کے دوران کھانے پینے میں مصروف تھیں اور ڈائریکٹر روہت شیٹی اُن کو تنگ کر رہے تھے۔

جس پر انہوں نے مذاق مذاق میں بوتل اُٹھا کر روہت شیٹی کے سر پر ماری اور کہا کہ ڈائریکٹر زخمی ہے اُسے جوس دو۔

سنی لیون:

بالی ووڈ کی حسین اور معروف اداکارہ سنی لیون جو ویسے تو کسی سے نہیں ڈرتی مگر جب ایک مرتبہ فلم کے سیٹ پر وہ میگزین پڑھ رہی تھیں تو ساتھی اداکار نے نقلی سانپ ان پر پھینک دیا۔

جس پر وہ ایک دم سے چیخیں مارنے لگیں اور بھاگنے لگیں، ساتھ ہی ساتھ ان کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے جیسے ان کا دل ہی بند ہو گیا ہو۔

Advertisement

اکشے کمار:

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار کی عادت ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ بہت ہی زیادہ مذاق کرتے ہیں۔

ایک ایوارڈ شو میں اداکار کی ساس جب اُنہیں بیج لگا رہی تھیں تو اکشے نے یوں اداکاری کی کہ جیسے یہ ان کے سینے میں چبھ گیا ہے اور خون نکل رہا ہے جس پر اُن کی ساس کافی ڈر گئیں تھی۔

اس کے بعد اکشے نے اُن کو بتایا کہ یہ تو ٹماٹر ہے بس آپ کو ڈرانے کیلئے تھا اور کچھ نہیں۔

شلپا شیٹی:

بالی ووڈ کی خوبصورت اور معروف اداکارہ شلپا شیٹی ڈانس کے کئی شو میں بطورِ جج نظر آتیں ہیں۔

Advertisement

وہاں انہوں نے میک اپ مین سے چڑیل کی طرح کا میک اپ کروایا اور لوگوں کو ڈرانے لگیں جس پر شو میں موجود لڑکے لڑکیاں ایک دم ڈر گئے اور ڈر کی وجہ سے اُن کا جسم بھی کانپ رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version